46

‘نیب افسر اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، معاملے پر بحث کرائی جائے’

ڈی جی نیب لاہور کے بیانات کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، معاملے پر بحث کرائی جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے شاہد خاقان عباسی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا نیب افسر اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کر رہا ہے، یہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، نیب افسر دستاویزات کا میڈیا پر حوالہ دے رہا ہے جو خفیہ ہیں۔ انہوں نے کہا جو حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں ان لوگوں سے احتساب نہیں چاہتے، نیب افسر ٹی وی پر وہ چیزیں بتا رہا ہے جو پبلک نہیں ہوسکتیں۔

لیگی رہنما رانا تنویر نے کہا نیب افسر نے میڈیا ٹرائل کیا، یہ حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ ہے، کوئی افسر کسی آشیرباد کے بغیر میڈیا پر اتنی بڑی باتیں نہیں کرسکتا۔

ادھر فواد چودھری نے کہا اپوزیشن کی تحریک استحقاق تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش اور آئین کے خلاف ہے، ماضی میں لیڈر آف اپوزیشن نے اسمبلی میں نیب کا میڈیا ٹرائل کیا، اپوزیشن لیڈر کو نیب تحقیقات پر اسمبلی میں بات نہیں کرنی چاہیئے تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں