138

کوئی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہو نہ ہو ہم کھڑے ہیں: وزیراعظم عمران خان

پہلے لوٹے تھے تو کہا تھا ایک بار پھر ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہوں مگر کچھ دن بعد کشمیر ہارنے کی اطلاع ملی ، اب پھر وہی منظر ہے پھر فتح کے نعرے لگ رہے ہیں وہی ایک ورلڈ کپ جو کُل جمع پونجی ہے، پھر لہرایا جارہا ہے ، کتنے لوگوں کو پتہ ہے بہت سے جذباتی بیانات تقریروں اور امریکی میڈیا میں انٹرویوز کے بعد بھی امریکہ اور یورپ ایک ہی بات کہ رہے ہیں پاکستان کو ماضی میں کئیے گئے کردار اور اس سےتوبہ کا یقین دلانا ہوگا ساتھ ہی پورے امریکہ میں محترم کے دورے سے تاثر ابھرا ہے پاکستان کے بم سے دنیا غیر محفوظ ہوچکی ہے
موصوف کے بیانات پر غور کریں “ کوئ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہو نہ ہو ہم کھڑے ہیں ، پچاس دن کے لئیے جانور بھی قید کئیے جاتے تو دنیا میں شور مچ جاتا ، ان تمام بیانات کا ایک ہی مطلب نکلتا ہے ہم دنیا کے ضمیر کو جگانے میں ناکام رہے ہیں ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں