سونے کی فی تولہ قیمت میں1000روپے اضافہ

کراچی ( لاہور پوسٹ)انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں18ڈالرکانمایاں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1000روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوانٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1505ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر ملک بھر کی تمام صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں1000روپے اور10گرام قیمت میں857روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت87400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74931روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *