46

وفاقی کابینہ کا اجلاس، 21 نکاتی ایجنڈے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے 21 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیا۔

ذرائع کے مطابق، اسد عمر نے چین کے ساتھ معاہدوں کی تفصیل سے کابینہ کو آگاہ کیا، کابینہ نے ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا، کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا، وزیر مملکت داخلہ نے احتجاج میں ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق، کابینہ کو احتجاج سے ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرنے سے متعلق آگاہ کیا گیا، مختلف مقدمات میں ملزمان کو حفاظتی تحویل میں لینے کی منظوری دے گئی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کوسٹ گارڈ کے حوالے سے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ سیلولر کمپنی ہواوے کے ساتھ کمیونیکشین ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام کے معاہدے کی منظوری ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق کردی، نئی نجی ایئر لائن لبرٹی ائر کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں