107

کچرا دیجئے اور مفت سفر کیجئے

انڈونیشیا کے شہرسورا بایا میں عوامی ٹرانسپورٹ میں اب پلاسٹک کی خالی بوتلیں دے کر مفت سفر کیا جاسکتا ہے۔

انتظامیہ نے عوام کو کچرے کی بازیافت (ری سائیکلنگ) کی ترغیب دینے کے لیے اس اہم اقدام کا اعلان کیا ہے۔

شہری ٹرانسپورٹ کی سرخ بسوں کے ٹرمینل پر پلاسٹک کے کین اور بوتلیں جمع کراکے انہیں کرائے میں تبدیل کراسکتے ہیں اور مفت سفر کیا جاسکتا ہے۔

شہر میں روزانہ 400 ٹن پھینکا جانے والا کچرا کسی نہ کسی طرح پلاسٹک کی صورت میں ہوتا ہے۔

ایک بس روزانہ 250 کلوگرام پلاسٹک جمع کرسکتی ہے جو ایک ماہ میں ساڑھے سات ٹن تک پہنچ سکتا ہے۔

بعد ازاں یہ پلاسٹک جمع کرکے ان کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا جو پلاسٹک ری سائیکل کرتی ہیں۔ اس رقم سے بسوں کے اخراجات اور شہر میں سبزہ اگانے کا کام کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں