کربلا کے قریب بارود سے بھری بس میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق

بغداد (لاہور پوسٹ) عراق کے مقدس شہر کربلا کے باہر ایک منی بس میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 شہری جاں بحق جبکہ پانچ مسافر زخمی بھی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منی بس کربلا اور الحلہ کے درمیان عراقی فوج کی ایک چوکی سے گزر رہی تھی۔عہدیداروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام عام شہری تھے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس دھماکے کے پیچھے کوئی خودکش حملہ آور تھا یا نہیں، کسی تنظیم نے اب تک اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *