243

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو تبدیل کر دیا گیا

راولپنڈی: (لاہور پوسٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کون ہیں؟

ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اس سے پہلے آرمر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ون کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔ انہوں نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے بھی دفاعی تعلیم حاصل کی۔ میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت

لاہور: (ویب ڈیسک) میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ 2016ء کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی تعینات کیا گیا ہے،آئیے میجر جنرل بابر افتخار کی پاک فوج میں خدمات دیکھتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسرسےہے۔

کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کی، انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی گریجویشن کی ہے اس کے علاوہ میجر جنرل بابر افتخار نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ، سٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں، وہ شمالی وزیرستان کی انفنٹری ڈویژن میں بطور بریگیڈ سٹاف خدمات انجام دیتے رہے۔

کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

https://twitter.com/OfficialDGISPR?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1217772262058876928&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F528218

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں