sheikh rasheed bayan kashmir 351

مودی نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے خود سیاسی موت کو دعوت دی ، شیخ رشید احمد

مودی نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے خود سیاسی موت کو دعوت دی ، شیخ رشید احمد
ہمیں کشمیریوں کی آزادی کے ساتھ ہر حالت میں کھڑا ہونا ہے، چاہے کچھ بھی ہو جائے ، آج ایل او سی و شملہ معاہدہ نہیں رہا ، وزیر ریلوے
اسلام آباد(لاہورپوسٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے’’ آ بیل مجھے مار‘‘کہا ہے تو اب بھارتی وزیر اعظم کو تاریخ بتائے گی کہ اس نے کتنی بڑی غلطی کی ہے ۔ اب ہمیں ہر حالت میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا چاہے کچھ بھی ہو جائے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار نے خود سیاسی موت کو دعوت دی ہے اور نریندر مودی نے ’’ آ بیل مجھے مار‘‘ کہا تو اب تاریخ بتائے گی کہ انہیں اس اقدام کی کتنی بڑی سزا ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کی آزادی کے ساتھ تو ہر حالت میں کھڑا ہونا ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے کیونکہ آج نہ تو ایل او سی رہ گئی اور نہ ہی شملہ معاہدہ باقی رہ گیا ہے اب ہم نے کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ جلد کرنا ہو گا ۔ 370 ختم ہونے کے بعد 35A خود ہی ختم ہو گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں