120

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کا نجکاری کیخلاف ڈی چوک پر دھرنا

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری کیخلاف ملک بھر سے آئے ملازمین نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیدیا، پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والی سڑک خاردار تاریں لگا کر بند کردی۔

حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملک بھر سے آئے ملازمین سٹور ہیڈ آفس میں جمع ہوئے اور ریلی کی شکل میں اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچے جہاں انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا۔

مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی دھمکی دی تو پولیس نے خاردار تاریں لگا کر سڑک کو بند کر دیا۔ دھرنے میں شریک ملازمین کا کہنا ہے حکومت غریبوں کو خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے، نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

احتجاج کے باعث پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری ڈی چوک، بلیو ایریا اور ریڈزون میں تعینات ہے، خواتین پولیس اہلکار بھی اس موقع پر موجود ہیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے آج ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز احتجاجاً بند کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں