193

چین میں دیوہیکل روبوٹس توجہ کا مرکز

چین میں اپنی نوعیت کے انوکھے ٹیک میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے میلے کو چار چاند لگا دئیے۔

چین میں جاری اس ٹیکنالوجی میلے میں کئی ممالک سے سینکڑوں ماہرین اور انجینئرز نے شرکت کی جس میں اپنی تیار کردہ جدیداور نت نئے ایجادات کی نمائش کرتے اوراپنے تجربات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دئیے۔

اس میلے میں جہاں دلچسپ ایجادات توجہ کا مرکز بنی رہیں وہیں دیوہیکل مشینی روبوٹ بھی دیکھنے والوں حیران کرتے دکھائی دئیے۔

معروف فلمی روبوٹ کردار شرکاء کے درمیان گھومتے ہوئے نمائش کا جائزہ لیتے اور حاضرین کو حیران کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں