127

سٹاک مارکیٹ میں 611 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالرکے نرخ میں 17 پیسے کمی

سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر 611 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 41 ہزار 570 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔ ڈالر کی قیمت17 پیسے کی کمی کے بعد 132 روپے 50 پیسے کا ہو گیا.

آج سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر اس وقت مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جب 611 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 570 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی 17 پیسے کم ہو گؕئی جس کے بعد 132 روپے 50 پیسے پر لین دین ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں بہتری گزشتہ روز وزیر خزانہ کی جانب سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے اعلان کے بعد سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں