105

مولانا فضل الرحمان گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں،شیخ رشید

لاہور :(لاہور پوسٹ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا” مولانا فضل الرحمان گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں،شہباز شریف درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، سی پیک عمران خان کے دور میں ہی مکمل ہو گا، کہا جا رہا ہے کہ سی پیک’’پیک‘‘ ہو گیا ہے، سی پیک سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مذہبی کارڈ پر پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے سے
معذرت کرلی ہے، امید ہے کہ (ن) لیگ بھی مذہبی کارڈ کا ساتھ نہیں دے گی، مسئلہ کشمیر پر ساری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
لاہور :(لاہور پوسٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سی پیک عمران خان کے دور میں ہی مکمل ہو گا، کہا جا رہا ہے کہ سی پیک’’پیک‘‘ ہو گیا ہے، سی پیک سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مذہبی کارڈ پر پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی ہے، امید ہے کہ (ن) لیگ بھی مذہب کارڈ کا ساتھ نہیں دے گی، مسئلہ کشمیر پر ساری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان ایم ایل ون کے ساتھ ہوں، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد چین جائیں گے جہاں وہ ایم ایل ون کے حوالے سے تمام معاملات طے کئے جائیں گے، سوشل میڈیا میں حکومت کے پروپیگنڈا چل رہا ہے کہ عمران خان نے سی پیک کو بند کر دیا ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، پلاننگ کمیشن اور وزیراعظم کے زیر نگرانی افسران کام کر رہے ہیں اور سی پیک عمران خان کے دور میں ہی مکمل ہو گا، سلامتی کونسل میں 52سال بعد مسئلہ کشمیر وزیراعظم عمران خان لے کر گئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ناموس رسالتؐ کے نام پر چندا اکٹھا کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے تو مولانا کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے اور مسلم لیگ بھی کسی مذہبی کارڈ کا حصہ نہیں بنے گی، مسئلہ کشمیر وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بڑے طریقے اور سلیقے سے آگے لے جا رہے ہیں،کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹلہ اور بھمبر جاؤں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ لندن سے کالیں کرنے والے جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا وہ لندن سے بھی گرفتار ہو سکتے ہیں جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں اور شہباز شریف نے لچک ہے وہ درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے بلاول بھٹو کے سوال پر مزاح میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہیپی برتھ ڈے مائی لو‘‘.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں