117

پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں ان کامقدمہ لڑیگا، وزیر خارجہ

پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں ان کامقدمہ لڑیگا، وزیر خارجہ
اسلام آباد (لاہور پوسٹ ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اوروہ اقوام متحدہ میں ان کا مقدمہ لڑے گا۔ ایک ٹویٹ میں وزیرخارجہ نے کہاکہ انھیں مدینہ منورہ میں ایک کشمیری نوجوان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بدترین تشدد کے بارے میں بتایا ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انہوں نے نوجوان سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہرسفارتی فورم پرلڑرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں