107

رونالڈو اورعماد وسیم کا انداز ایک جیسا؟

آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شاندار کم بیک کرنے والےعماد وسیم نے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا نیا اندازسوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو 66رنز سے ہرا دیا

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ فٹبال میچز بڑے شوق سے دیکھتا ہوں اور کرسٹینارونالڈو میرے فیورٹ پلیئر ہیں، ان کا جشن منانے کا انداز بہت اچھا لگتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جہاں مداحوں نے عماد وسیم کی شاندار کم بیک کی تعریف کی وہیں چند لوگوں نے انہیں معروف فٹبالرکرسٹینارونالڈو کا انداز اپنانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک صارف نے کہا کہ شکر ہے رونالڈو کرکٹ نہیں دیکھتا ورنہ اسے اپنے جشن کا انداز تبدیل کرنا پڑجاتا۔

ایک اور مداح نے رونالڈو کی روتے ہوئے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی کہا، عماد وسیم کا انداز دیکھنے کے بعد فٹبالر کا ردعمل۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں