40

وزیر اعظم کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم عمران خان کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت ملک کے بڑے شہروں میں 5 شیلٹر ہوم قائم کرے گی، وزیر اعظم، گورنر، وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیر اعظم اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیراعظم کو احتجاج کے دوران ہونے والی توڑ پھوڑ پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے مشاورت کریں گے، وزیر اعظم کو 100 روزہ پلان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، وزیراعظم صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں