41

پاکستان لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہو گا روک سکو تو روک لو: مراد سعید

وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شور مچانے سے کرپشن کیسز ختم نہیں ہوں گے، ہمارے قومی ادارےخسارے میں ہیں، روک سکو تو روک لو پاکستان لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے قومی خزانے کو لوٹا، سب جانتے ہیں سرٹیفائیڈ چور اور ڈاکو کون ڈکلیئر ہوا، جس نے اداروں کو پامال کیا اس کا حساب، پاکستان لوٹنے والوں کا احتساب ہو گا، روک سکو تو روک لو۔

وزیر مملکت برائے مواصلات نے مزید کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں موجودہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ثابت کریں، میان اپنی جائیداد کی رسیدیں نہ دکھا سکا تو مجرم ہوں، اپوزیشن ارکان کےتمام سوالوں کےجواب دیں گے، خیبرپختونخواکی طرح پنجاب پولیس کوبھی ٹھیک کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں