اوپن یونیورسٹی کے بیچلر پروگرامز کے امتحانات 7۔اکتوبر سے شروع ہوں گے

اوپن یونیورسٹی کے بیچلر پروگرامز کے امتحانات 7۔اکتوبر سے شروع ہوں گے.نئے نظام کے تحت ہر طالب علم کے ایک سمسٹر کے سب پیپر اب ایک ہی سینٹر میں ہوں گے.اسلام آباد (لاہور پوسٹ ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2019ء کے بی اے پروگرامز کے فائنل امتحانات 7۔اکتوبر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرسوموار 23۔ستمبر سے دستیاب ہونگے۔طلبہ و طالبات کو رول نمبر سلپس ڈاک کے ذریعہ بھی ارسال کی جائیں گی۔وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر طلبہ و طالبات کو قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر 850۔ امتحانی مراکز قائم کردئیے ہیں۔ وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔نئے نظام کے تحت ٗ ہر طالب علم کے ایک سمسٹر کے سب پیپرزکے امتحانات اب ایک ہی سنٹر میں ہوں گے ٗ قبل ازیں مختلف کورسسز کے لئے مختلف سنٹرز الاٹ کئے جاتے تھے جس کی وجہ سے طلبہ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اورونیورسٹی کو شکایات ملتی رہتی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *