114

ایپل کے پروڈکٹس کے مداحوں کے لیے خوشخبری

معروف ٹیکنالوجی فرم ایپل کے پروڈکٹس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایپل کے نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر 30 اکتوبر کوپیش کئے جا رہے ہیں۔ بروکلین نیویارک میں 30 اکتوبر کوایپل کمپنی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ایپل کی نئی ڈیوائسز متعارف کی جائیں گی۔

ایپل کے پروڈکٹس کے مداحوں کے لیے خوشخبری
ان آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز کو پہلے سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے جس میں اضافی اور ایڈوانس فیچرز بھی شامل ہونگے ۔آئی پیڈز کے دونوں ورژن میں فیس آئی ڈی فیچر شامل ہونے کا امکان ہے جب کہ لائٹنگ پورٹ کے بجائے یو ایس بی سی پورٹ مہیا کیا جائے گا۔

نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر میں پہلے سے زیادہ تیز پراسیسر فراہم کیا جائے گا اور اس میںآئی فونز کے تمام فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں