82

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی اور گرتی بین الاقوامی اقتصادی شرح نمو کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے پر 0.2 فیصد بڑھ کر 1234.35 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 3.40 ڈالر (0.28 فیصد) اضافے کے ساتھ 1235.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1237.51 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1239.9 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1234.92 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1237.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں