117

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے شعبہ صحت میں آسانیاں پیداکررہے ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب کی گورنرہاؤس میں صدر عارف علوی اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ملاقات، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے شعبہ صحت میں آسانیاں پیداکررہے ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد،لاہور (لاہور پوسٹ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے گورنرہاؤس میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ملاقات کی۔اس موقع پروزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزابھی موجودتھے۔وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کوپنجاب میں صحت کے منصوبوں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے شعبہ صحت میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں