45

بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے کیپٹن ضرغام شہید: ڈی جی آئی ایس پی آر

مادر وطن پر ایک اور سپوت قربان ہو گیا۔ کیپٹن ضرغام فرید بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہو گئے، سرنگ پھٹنے سےبم ڈسپوزل کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق ضلع مہمند میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے ہوئے کیپٹن ضرغام فرید شہید ہو گئے جبکہ بارودی سرنگ پھٹنے کے باعث سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں۔ 25 سالہ کیپٹن زرغم کا تعلق سرگودھا سے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں