158

مریم نواز کوٹ لکھپت جیل کےباہر سےگرفتار،یوسف عباس بھی زیرحراست

لاہور: مریم نواز کوٹ لکھپت جیل کےباہر سےگرفتار،یوسف عباس بھی زیرحراست.نیب نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا، انھیں چودھری شوگر ملز کیس میں‌ طلب کیا گیا تھا جس میں‌ عدم پیشی پر تحویل میں‌ لیا گیا. دوسری کارروائی میں مریم کے کزن یوسف عباس کو بھی حراست میں‌ لے لیا گیا ہے.مریم نواز آج صبح اپنے والد نوازشریف کو ملنے کیلئے کوٹ لکپھت جیل آئی تھیں، جیسے ہی وہ ملاقات کر کے جیل سے باہر نکلیں انھیں نیب ٹیم نے حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب نوازشریف کے بھتیجے عباس شریف کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کو نیب نے آج چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا جہاں وہ حاضر نہیں ہوئی تھیں جس پر ادارے کی جانب سے کارروائی کی گئی، یوسف عباس کو بھی تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی گرفتاری پر ن لیگی کارکنان نے لاہور اور اسلام آباد میں احتجاج شروع کر دیا تاہم پولیس نے صورتحال کنٹرول کئے رکھی۔
نیب ٹیم مریم نواز کو کل احتساب عدالت پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی، نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز شوگر ملز کیس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہیں، ان کے نام 3 غیر ملکیوں نے 11 ہزار شئیرز ٹرانسفر کئے تھے، مریم ان کے ذرائع آمدن بتانے سے بھی گریزاں رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں