160

پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک آخری حد تک ساتھ دیگی،کورکمانڈر کانفرنس

پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک آخری حد تک ساتھ دیگی،کورکمانڈر کانفرنس
پاک آرمی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کیلئے مکمل تیارہے، ہر قسم کی صورتحال کا دلیری سے مقابلہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر پر حکومت جو بھی اقدامات اور فیصلے کرے گی پاک فوج ان پر عملدرآمد کرے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
پاکستان نے بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 کو بھی تسلیم نہیں کیا،بھارت نے خود کھوکھلے بہانے کو ختم کردیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(لاہور پوسٹ)پاک فوج نے کشمیریوں کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام کیخلاف حکومتی موقف کی بھرپور حمایت کرینگے اور کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کا آخری حد تک ساتھ دیں گے پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک ہر دم ساتھ ہے پاک آرمی اپنی پشہ ورانہ ذمہ داری نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے پاک فوج بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ناجائز قبضے کے معاملے پر کسی بھی حد تک جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر اجلاس 5گھنٹے تک جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوا جس کا ون پوائنٹ ایجنڈا بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں ناجائز غیر قانونی اقدام تھا کور کمانڈر کانفرنس میں کشمیر کی صورتحال اور وہاں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور بھارتی اقدام کیخلاف حکومتی موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہر قدم پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے اختتام تک پاک آرمی کشمیریوں کا ساتھ دے گی کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کا آخری حد تک دلیری سے ساتھ دیں گے آرمی چیف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ہر قسم کا حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور مادرے وطن کے دفاع کیلئے جس حد تک جانا ہوگا اس حد تک جائیں گے اور ہر قسم کی صورتحال کا دلیری سے مقابلہ کریں گے آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کے جائز جدوجہد کی کامیابی تک ساتھ ہے اور پاک آرمی اپنی پشہ وارانہ ذمہ داریاں نبھانے کیلئے مکمل تیار ہے اور اس معاملے پر ہم کسی بھی حد تک جائیں گے اس کے علاوہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370اور 35-Aکو ختم کرنے کے معاملے پر کورکمانڈر کانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والی آرٹیکل 370اور35-Aکو کبھی تسلیم نہیں کیا تھا لیکن اب بھارت نے خود اس کھوکھلے بھانے کو ختم کردیا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے حکومت جو بھی اقدامات اور فیصلے کرے گی پاک فوج ان کے فیصلوں پر عملدرآمد کرے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں