fawad ch 162

مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری

مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے، فواد چوہدری
ارکان پارلیمنٹ بھارت کوہرطرح سے بھرپور جواب دیں، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی
اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ بھارت کوہرطرح سے بھرپور جواب دیں۔فاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مودی سرکارکشمیرکو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ معمولی مسائل پرلڑنا بند کریں، ارکان پارلیمنٹ بھارت کو ہرطرح سے بھرپور جواب دیں، جنگ مسلط کی جائے توہمیں تیار رہنا چاہیے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ لگتا ہے بھارت کے لیے پاگل پن ہی مسئلہ کشمیرکا نیا حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں