138

روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا؟ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے روٹی اور نان کی کا قیمتوں میں اضافہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر اسکی وجوہات کیا ہیں؟.وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں عمران ناصر کو ایم ڈی پاسکو تعینات کرنے، وزارت تعلیم کے 12 محکمے وزارت انسانی حقوق کو منتقل کرنے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رانا عبدالجبار کو چیف ایگزیکٹو متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ تعینات کرنے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیشن اور سروس کے محکمے الگ کرنے کی منظوری بھی دی. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں روٹی اور نان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آخر قیمتوں کے بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کی کراچی کی صورتحال، اسلام آباد ماسٹر پلان، احتساب اور تحائف فنڈز پر توجہ مرکوز رہی، وہ ایک بار پھر احتساب کے عمل کو مزید موثر اور سخت بنانے کے لیے پرعزم دکھائی دیے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد سے مجرموں جیسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں