CEO Massage

 

موجودہ دہائی پوری دنیا کیلئے پریشان کن ثابت ہو رہی ہے۔ احتجاج ، عوامی آبادی ، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور آب و ہوا میں بڑھتی آلودگی کا بحران۔ لاہور پوسٹ ملک کے کونے کونے سے ایسے مسائل کو سامنے لا تارہا ہے ہم نے انسانی زندگی سے متعلق دنیا بھر میں رونما ہونیوالے اہم ترین واقعات پر فوری اور بروقت خبروں کو آپ تک پہنچانے کا سلسلہ تمام تر مشکلات کے باوجود جاری رکھا۔ ایسے وقت میں جب حقائق پر مبنی معلومات کم ہو رہی ہیں حقائق تک پہنچناپہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک اصل خبر تک رسائی کا مستحق ہے۔پاکستان کے 100 سے زیادہ شہروں میں پہلے سے کہیں زیادہ لوگ لاہور پوسٹ کا مطالعہ کر رہے ہیں اور ہماری فراہم کردہ اہم معلومات کی تائید کررہے ہیں۔ اور یہ صرف اس لئے ممکن ہوسکاکہ ہم پوری دیانتداری اور جانفشانی سے صحافتی امور نبھا رہے ہیںہمارا انداز جداگانہ اور مسائل کی نشاندہی کا اندازمختلف ہوتا ہے اپنی بہترین رپورٹنگ ٹیم کیساتھ ہم معاشرے کے ہر طبقے تک بلا کسی تفریق و تاخیر کے پہنچتے ہیں ، قطع نظر اس سے کہ وہ کہاں رہتے ہیںاور ان تک پہنچنے کیلئے ہمیں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
ہم نے اپنی ادارتی آزادی کو روایتی ذرائع ابلاغ کے منتشر ہونے کے باوجود برقرار رکھا ہے۔ آج سماجی پلیٹ فارم غلط فہمی کو جنم د دے رہے ہیں ، آزاد آوازیں بھی بلند ہو رہی ہیں، سرمایہ دارانہ نظام میں اور تجارتی مقاصد کے تحت اکثر انصاف پسند آوازوں کودبا دیا جاتا ہے لیکن ہم ایسی آوازوں کو سنتے اور آپ تک بلا تاخیر پہنچاتے ہیں ۔ لاہور پوسٹ کی آزادی کا مطلب ہے کہ آپ بھی ملک و قوم کو درپیش مسائل پرآواز بلند کر سکتے ہیں ، اپنا ایجنڈا ترتیب دے سکتے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ ہماری صحافت تجارتی اور سیاسی تعصب سے پاک ہے ، ہم سرمایہ دارانہ نظام اور سوچ سے متاثر نہیں ہیں اس لئے ہم آپ کی آواز سنتے ہیں اور آپ کی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچاتے ہیں ۔ ہمارا یہی انداز اور یہی اسلوب ہمیں دوسروں سے منفردبنا تا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم طاقتور کو بلا خوف و خطر چیلنج کرسکتے ہیں اور جن کی آواز کوئی نہیں سنتا یا جن کے مسائل اعلیٰ حکام تک نہیں پہنچ پاتے ، ہم انکی آواز بنتے ہیں ہم ان کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہیں ۔ ہم نے اب تک آپ کی آزادی¿ رائے کا تحفظ کیا اور آئندہ مستقبل میں بھی اس عظیم فریضے کو انجام دیتے رہیں گے ، ہماری اب تک کی کاوشوں کو آپ نے خوب سراہا اس پر ہم بہت شکر گزار ہیں۔