75

ہمارا گول کیپر پرچیوں پرچلنے والا نہیں، 22 سال کا تجربہ ہے، فردوس عاشق

ہمارا گول کیپر پرچیوں پرچلنے والا نہیں، 22 سال کا تجربہ ہے، فردوس عاشق

لاہور(لاہور پوسٹ ) وفاقی وزیر اطلات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمارے گول کیپر کا 22 سال کا تجربہ ہے، پرچیوں پرچلنے والا نہیں ہے، چٹھیوں پرچلنے والوں کا مقابلہ کرنا ہمیں آتا ہے، پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی۔ انہوں نے یہاں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی پالسییوں کی بدولت سرکایہ کاروں کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔پاکستان میں کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کی درست معاشی پالیسیوں پردنیا میں اعتماد کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ ہماری قیادت صورتحال کومواقع میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آمرانہ سوچ کی جماعت ہے۔ مسلم لیگ ن میں جمہوریت نظر نہیں آتی، نوازشریف اورشہبازشریف کی سمت مختلف ہے۔آج کا یہ شوروغل، انتشاراور فساد صرف اپنی ذات کیلئے ہے۔ایک بھائی جیل اوردوسرا ماڈل ٹاؤن میں ہے۔ پھر بھی خط وکتابت ہو رہی ہے۔ جیل سے لکھے گئے خط کا حال بھی قطری خط جیسا ہوگا۔ نوازشریف اور شہبازشریف جس گند سے کھیل رہے ہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عزم چٹان جیسا ہے۔ ہمارے گول کیپر کا 22 سال کا تجربہ ہے، پرچیوں پرچلنے والا نہیں ہے، چٹھیوں پرچلنے والوں کا مقابلہ کرنا ہمیں آتا ہے، پہلی حکومت ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے اور چلتی رہے گی۔اس سے قبل انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی گفتگو کے بعد فضل الرحمان کے مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ ان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کیلئے نہیں چوروں کی آزادی کیلئے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ مظلوموں اور بے کسوں کے لئے نہیں بلکہ کرپشن کنگز کے سیاسی و معاشی روزگار کو تحفظ دینے کیلئے باہر نکلے رہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی بال شہباز شریف کے پاس ہوتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس ،تاہم دونوں گول کرنے میں ناکام ہیں کیونکہ دونوں کے گول پوسٹ الگ الگ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں