کوئٹہ،مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانیوالے کروڑوں کے انجکشن پکڑے گئے

کوئٹہ(لاہور پوسٹ ) کسٹم نے مویشیوں کا دودھ بڑھانے کیلئے لگائے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے انجکشن پکڑ لیے۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کو لگائے جانے والے ممنوعہ انجکشن کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے مسافر طیارے سے 15 ہزار 454 انجکشن برآمد کرلیے جن کی قیمت تقریبا ساڑھے 4 کروڑ روپے ہے۔کسٹم حکام کے مطابق ممنوعہ انجکشن مویشیوں کا دودھ بڑھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، انہیں لانے والے مسافر کا پتا چلالیا گیا ہے جس جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *