102

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فروزن پولٹری اور میٹ پراڈکٹس بنانیوالی کمپنیوں کو نوٹس

سالانہ سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت کمپنیوں کی پراڈکٹس کے,27,26اور28نومبرکونمونہ جات لیے جائیں گے۔
کمپنیوں کو15نومبرتک دفترمیں رابطہ کی ہدایت ورنہ اتھارٹی خود مختار طریقے سے نمونہ جات لینے کی مجاز
مصنوعات کے نمونہ جات کو ایک سے زائدمستند لیبارٹریوں میں تجزیہ کیلئے بھیجا جائے گا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان
لاہور (لاہور پوسٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سالانہ سیمپلنگ شیڈول 2019کے مطابق فروزن پولٹری اور میٹ پراڈکٹس بنانیوالی کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے سیمپل حاصل کرکے مستند لیبارٹریوں سے تجزیہ کیلئے بھیجے جائیں گے۔پاس اور فیل ہونے والی کمپنیوں کی فہرست مفاد عامہ کے تحت جاری بھی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروزن پولٹری اور میٹ پراڈکٹس بنانیوالی کمپنیوں کوسالانہ سیمپلنگ شیڈول 2019 کے تحت ,27,26اور28نومبرکونمونہ جات لینے کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے۔کمپنیاں 15نومبر2019 تک پنجاب فوڈ اتھارٹی دفترمیں رابطہ کر سکتی ہیں۔ڈیڈ لائن تک رابطہ نہ کرنے کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی خود مختار طریقے سے نمونہ جات لینے کی مجاز ہوگی۔فوڈ سیفٹی ٹیمیں کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں مارکیٹ سے سیمپل حاصل کریں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مصنوعات کے نمونہ جات کو ایک سے زائدمستند لیبارٹریوں میں تجزیہ کیلئے بھیجا جائے گا۔پاس اور فیل ہونے والی کمپنیوں کی فہرست مفاد عامہ کے تحت جاری کی جائے گی۔فیل ہونے والے سیمپلز کو مارکیٹ سے اٹھوانے کے لیے کمپنیوں کو ٹائم دیا جائے گا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیاکہ فیل شدہ پراڈکٹس کو مارکیٹ سے نہ ہٹانے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔صوبہ بھر میں عوام تک پہنچنے والی ہر قسم کی خوراک کو سالانہ شیڈول کے مطابق متعدد بار چیک کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں