124

پاکستان کی ثالثی کام کرگئی،امریکہ اور افغان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو

پاکستان کی ثالثی کام کرگئی ، امریکہ اور افغان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ، امریکی اتحادی افواج نے بگرام ائیر بیس سے دو سابق افغان گورنر ز ملاعبدالرشید اور شیخ الرحیم کو رہا کردیا
اسلام آباد( لاہور پوسٹ )پاکستان کی ثالثی کام کرگئی ، امریکہ اور افغان مذاکرات میں بڑا بریک تھرو ، امریکی اتحادی افواج نے بگرام ائیر بیس سے دو سابق افغان گورنر ز ملاعبدالرشید اور شیخ الرحیم کو رہا کردیا، رہائی امریکہ طالبان معاہدے کے ذریعے عمل میں آئی۔بدلے میں افغان طالبان نے بھی دو غیر ملکی انجینئر ز کو رہا کردیا۔ جبکہ طالبان کے سرکردہ رہنما انس حقانی سمیت 11مزید افغان طالبان کی رہائی بھی جلد متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکسران کی میزبانی میں امریکہ اور افغان طالبان مذاکرات میں اہم بریک تھرو ہوا ہے۔ امریکی اتحادی افواج نے دو سرکردہ افغان طالبان رہنماؤں کو رہا کردیا ہے۔ دونوں افغان طالبان رہنماؤں کو بگرام ائیر بیس سے امریکہ کے ساتھ معاہدے کے تحت رہا کردیا گیا ہے۔ رہا ہونیوالے دونوں افغان طالبان رہنماؤں کو بگرام ایئر بیس سے امریکہ کے ساتھ معاہدے کے تحت رہا کیاگیاہے ۔ رہا ہونیوالے دونوں افغان طالبان رہنما صوبوں کے گورنر رہ چکے ہیں۔ ملا عبدالرشید نمروز جبکہ شیخ الرحیم کنٹر کے گورنر تھے۔ پاکستان کی میزبانی میں امریکہ اور افغان طالبان مذاکرات تین روز تک اسلام آباد میں جاری رہے جس کے بعد اہم پیش رفت سامنے آْئی ہے ۔ افغان طالبان رہنماؤں کی رہائی کے بدلے میں دو غیر ملکی انجینئرز کو رہا کیا گیا ہے۔ جن کا تعلق بھارت سے بتایا جاتا ہے ۔ امریکی افواج مزید 11افغان طالبان کو رہا کرنے پر راضی ہوگئی ہیں جن میں انس حقانی بھی شامل ہیں ۔ افغان مذاکرات مکمل کرکے قطرروانہ ہوگئے تھے جبکہ فریقین میں مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ (شکیل)
#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں