122

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ، سرمایہ کاروں کے مزید6ارب86کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

کراچی: (لاہور پوسٹ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس31500پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید6ارب86کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت18.81فیصدزائدجبکہ51.81فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام،سیمنٹ،فرٹیلائزر،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31591پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی اور ملکی معاشی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثراے زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس31275پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی31400کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس131.32پوائنٹس کمی سے31433.89پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طورپر359کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے146کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،186کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں6ارب86کروڑ73لاکھ90ہزار688روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب14ارب51کروڑ97لاکھ4ہزار401روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر12کروڑ44لاکھ75ہزار550شیئرزکاکاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت1کروڑ97لاکھ10ہزار610شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے سیمنزپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت25.00روپے اضافے سے650.00روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت16.30روپے اضافے سے482.19روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پومولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت63.51روپے کمی سے1985.49روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت32.75روپے کمی سے627.25روپے ہوگئی ۔جمعرات کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں3کروڑ14لاکھ26ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت20پیسے اضافے سے3.52روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ18لاکھ64ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سے1.11روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس105.95پوائنٹس کمی سے14659.21پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس214.40پوائنٹس کمی سے49906.87پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس25.10پوائنٹس کمی سے23083.26پوائنٹس پربندہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں