105

وزیر اعظم عمران خان کا پوری قوم نے یکجا ہو کر استقبال ،فردوس عاشق اعوان

عمران خان نے اسلام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا، نام نہاد چوکیداروں کی ہنڈیا بیچ چواراہے پھوٹ گئی ہے،ناموس رسالت کے نام پر پروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہوگئے،مذہب کے ٹھیکیداراور اسلام کے نام پر چندہ لینے والے ہوش کے ناخن لیں،ان کا چورن اب نہیں بکے گا،وہ آزادی مارچ کو کشمیر کاز کے ساتھ جوڑیں، میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد(لاہور پوسٹ)معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا پوری قوم نے یکجا ہو کر استقبال ،ائیر پورٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی ،عمران خان نے اسلام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا، نام نہاد چوکیداروں کی ہنڈیا بیچ چواراہے پھوٹ گئی ہے،ناموس رسالت کے نام پر پروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہوگئے،مذہب کے ٹھیکیداراور اسلام کے نام پر چندہ لینے والے ہوش کے ناخن لیں،ان کا چورن اب نہیں بکے گا،وہ آزادی مارچ کو کشمیر کاز کے ساتھ جوڑیں۔ اتوار کو یہاں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کی واپسی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ زندہ قومیں قومی ہروز کا استقبال کرتی ہیں ، پوری قوم نے یکجا ہوکر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر کی پزیرائی پوری قوم نے کی، عوام نے ثابت کیا دل میں بسنے والے تاریخ میں بستے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایئر پورٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس بات کی دلیل کے وزیر اعظم نے قوم کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا، وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی پسی ہوئی عوام کی نمائندگی کی۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیر اعظم نے پیغام دیا کہ ہم ایک ہی اسلام کے ماننے والے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک اللہ کو ماننے والا امہ اور اپنے ملک کے مسائل کو حل کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے تدبر سے مخالف سیاسی جماعتوں کی آوازوں کو بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اسلام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نام نہاد چوکیداروں کی ہنڈیا بیچ چواراہے پھوٹ گئی ہے، ناموس رسالت کے نام پر پروپیگنڈہ کرنے والے ناکام ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ مذہب کے ٹھیکیداراور اسلام کے نام پر چندہ لینے والے ہوش کے ناخن لیں، ان کا چورن اب نہیں بکے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ آزادی مارچ کو کشمیر کاز کے ساتھ جوڑیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی مورچہ بند کرکے کشمیر کے مورچے پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں