98

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ: (لاہورپوسٹ) دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال سمیت اہم بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں گریٹ ہال پہنچے جہاں چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے ان کا استقبال کیا۔ چینی وزیراعظم، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستانی وزرا سے بھی ملے۔ وزیراعظم عمران خان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، انہیں سلامی بھی پیش کی گئی جبکہ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔پاکستانی وفد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر منصوبہ بندی اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک تھے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان چین پہنچے تو ان کی لوہے اور سٹیل کی صنعت ’چائنا میٹالرجیکل گروپ‘ کے چیئرمین نے ملاقات کی۔ وزیراعظم سے اورینٹ ہولڈنگ گروپ کے چیئرمین بورڈ نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار، شیخ رشید اور عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں