100

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین جائینگے

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے تین روزہ دورے پر چین جائینگے
اسلام آباد(لاہور پوسٹ ) وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ سمیت اعلی چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے چین جائیں گے۔ وزیراعظم کا دورہ چین تین روزہ ہوگا۔ وزیراعظم چینی قیادت کا مسئلہ کشمیر پر حمایت پر شکریہ ادا کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں