127

محسن عباس، فاطمہ سہیل کے درمیان خلع ہوگئی

(لاہور پوسٹ)فیملی کورٹ نے اداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے کیس کی سماعت کی۔ فاطمہ سہیل نے عدالت میں علیحدگی کی درخواست دے رکھی تھی۔درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ شوہر کے ساتھ صلح نہیں ہوسکتی اور نہ وہ ایسا کرنا چاہتی ہیں۔ا شوہر کا میرے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں، بیٹے کی پرورش خود کروں گی۔عدالت سے استدعا ہے کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے جس پر عدالت نیاداکار و گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں