87

لاہور ، ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے چرس کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور (لاہور پوسٹ) ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی چرس کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، بتایا گیا ہے کہ ملتان روڈ پر گشت پر معمور پولیس اہلکاروں کو ایک مشکوک گاڑی نظر آئی جسے روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کر کے اسے قابو کر لیا جبکہ پولیس نے گاڑی سے اڑھائی من چرس اور افیون قبضہ میں لے لی، اس دوران گاڑی میں سوار ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے گاڑی میں سوار دوسرے شخص کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ (اے ملک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں