100

شہزادہ ہیری نے معروف برطانوی اخبار’دی سن‘ اور ’دی مرر‘ کے خلاف خفیہ طور پر فون ریکارڈ کرنے کے تحت عدالت میں مقدمہ دائر کردیا

لندن( لاہور پوسٹ )برطانوی شہزادہ ہیری نے معروف برطانوی اخبار’دی سن‘ اور ’دی مرر‘ کے خلاف خفیہ طور پر فون ریکارڈ کرنے کے تحت عدالت میں مقدمہ دائر کردیا۔شہزادہ ہیری نے ایک ایسے وقت میں برطانوی اخبارات کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جب کہ تین دن قبل ہی ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے بھی برطانوی اخبار کے خلاف جھوٹی خبر شائع کرنے پر مقدمہ دائر کردیا تھا۔میگھن مارکل نے ڈیلی میل’میل آن سنڈے‘ پر ایک جھوٹا خط شائع کرنے اور من گھڑت معلومات پھیلانے کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔میگھن مارکل کی جانب سے مقدمہ دائر کیے جانے سے قبل ہی ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے ’میل ا?ن سنڈے‘ کی جانب سے اہلیہ کے والد کا خط شائع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔شہزادہ ہیری نے برطانوی اخبار کی جانب سے خط شائع کرنے پر کہا تھا کہ برطانیہ کی طاقتور ترین میڈیا نے ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کو ان سے چھینا اور اب وہی طاقتیں ان کی اہلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں۔شہزادی ڈیانا کی نجی زندگی اور تصاویر برطانوی میڈیا سمیت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنتی تھیں اور خبریں تھیں کہ ایسی کوریج کی وجہ سے وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں۔شہزادی ڈیانا کی شادی، ان کی جانب سے محفلوں میں شرکت، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرنے اور یہاں تک کہ ان کی موت اور ان کی ا?خری رسومات کو بھی برطانوی سمیت عالمی میڈیا نے بھرپور کوریج دی تھی اور وہ ان شخصیات میں شمار ہوتی تھیں جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ کوریج ملتی ہے۔شہزادی ڈیانا 1997 میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک روڈ حادثے میں چل بسی تھیں۔شہزادہ ہیری نے گزشتہ ہفتے افریقی دورے کے دوران جاری کیے اپنے بیان میں برطانوی میڈیا پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ برطانوی میڈیا ان کی اہلیہ اور ان کی زندگی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں