99

سندھ میں سی این جی اسٹیشنزبند

کراچی ( لاہور پوسٹ)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعہ کی صبح آٹھ بجے معطل کردی جائے گی ۔سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،صوبے بھر میں پیر اور بدھ کے روز بھی سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھی گئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں