51

العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور:ذرائع کے مطابق نیب نےسابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تفتیش کیلئے درخواست دے رکھی ہے،، شریف خاندان پر چوہدری شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو نیب حکام نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔نوازشریف کی پیشی کے موقع پرعدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر موجود تھے جب کہ پولیس نے عدالت کی طرف جانے والے راستے بند کردیے، پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کیے گئے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو پر پہلے بھی ڈٹا تھا، اب بھی ڈٹا ہوں، ووٹ کو عزت دو کے نعرہ کی وجہ سے آج اس جگہ پر ہوں، دنیا میں عزت کمانے کے لیے ووٹ کو عزت دینا ہو گی۔ قبل ازیں نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں