روسی صدر نے آئندہ سال ہونےوالے انتخابات میں امریکہ کی جانب اثرانداز ہونے کا الزام

image

 روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے روسی شہر چلیا بنسک میں میڈیا سے گفتگو میں 2018 کے الیکشن میں امریکا پر اثرانداز ہونے کا الزام لگا دیا، کہتے ہیں کہ امریکا کھیلوں کی تنظیموں کے ذریعے روس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس پر ڈوپنگ الزامات نئے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔ روس میں دو ہزار اٹھارہ میں صدارتی الیکشن ہوں گے، جس میں ولادی میرپیوٹن کے واضح اکثریت سے جیتنے کے امکانات ہیں۔ اس سے قبل امریکا دو ہزار سولہ کے صدارتی الیکشن میں روس پر مداخلت کا الزام لگا چکا ہے۔ 

خبریں