اوپو کی جانب سے نئے اور پرکشش سمارٹ فون کا اضافہ نیا اوپوF5سیلز کے لیے پسش

image

سیلفی ایکسپرٹ میں قائدانہ کردار کے حامل اوپو موبائلز نے پاکستان میں اوپو F5 سمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ اس موقع پر اوپو نے پاکستانی مارکیٹ میں سیلفی ایکسپرٹ اور لیڈر کے نام سے ایک نیا سلوگن سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی سطح پر 30 مارکیٹوں میں موجودگی کے ساتھ اب اوپو کی مصنوعات اور خدمات کو سراہا جاتا ہے اور دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد صارفین اسے استعمال کر چکے ہیں۔ F5 سمارٹ فون پاکستان میں پہلا ایف ایچ ڈی پلس فل سکرین ڈسپلے ماڈل ہے جس میں بنیادی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی شامل ہے جس کو سیلفی تصویر کے لئے ذاتی طور پر بیوٹیفکیشن کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیوٹی ٹیکنالوجی کی بدولت سیلفی فوٹوگرافی بالکل نئی سطح پر چلی جائے گی۔

اوپو موبائل انڈسٹری میں سیلفی ٹیکنالوجی میں مسلسل جدت اختیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے اور اس میدان میں سب سے آگے ہے۔ اس نے سال 2012 میں پہلا بلٹ ان بیوٹیفائی سوفٹ ویئر متعارف کرایا، سال 2013ء میں N1 اسمارٹ فون میں 206 ڈگری کا گھومتا کیمرا متعارف کرانے والا پہلا برانڈ تھا اور F3 اسمارٹ فون میں گروپ سیلفیز کے لئے 120 ڈگری چوڑے زاویئے کے ساتھ گروپ کیمرا فنکشن کی سہولت پیش کی۔ اب F5 اسمارٹ فون متعارف کرانے کے ساتھ اوپو نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی قائدانہ حیثیت مستحکم کر لی ہے۔

اس موقع پر اوپو نے یوتھ آئکن اور بالی ووڈ سپر اسٹار سدھارتھ ملہوترا کو نیا برانڈ سفیر بنانے کا بھی اعلان کیا جو موجودہ سفیر ڈیپکا پوڈکون کے ساتھ شامل ہوں گی۔ اس تقریب میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ اوپو لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں اپنے سب سے بڑے آؤٹ لٹ کے افتتاح کے ساتھ فرسٹ سیل ایکٹویٹی بھی شروع کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور عالمی نمبر ایک بالر حسن علی اس تقریب میں ایک روز کے لئے شاپ منیجرز ہوں گے۔ F5 اسمارٹ فون 11 نومبر کو ملک بھر میں 31 ہزار 899 روپے میں دستیاب ہو گا۔

خبریں