طبی ماہرین کے مطابق انڈے کے بے شمار فوائد اور مکمل غذا

image

طبی ماہرین کے مطابق انڈہ غذائیت حاصل کرنے کا ایک بہترین اور سستا ذریعہ ہے۔ انڈے میں وٹا من اے، وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس اور فولاد پایا جاتا ہے جو کہ ہمارے جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ ایک انڈے میں تقریباً 80 کیلوریز اور 5 گرام چکنائی ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق کولیسٹرول کے مریضوں کو انڈوں سے پرہیز کرنا چاہئیے لیکن جنہیں کولیسٹرول کی شکایت نہ ہو، وہ انڈہ کھا سکتے ہیں۔

عالمی بنک کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک انسان اوسط 65 سے 70 انڈے ہر سال کھاتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں یہ تعداد 300 انڈے فی انسان ہے۔ پچھلے کچھ سالوں میں پاکستان میں انڈوں کا استعمال بڑھا ہے لیکن ابھی بھی فی انسان انڈے کے استعمال کا تناسب کم ہے۔

انڈہ جس مرضی شکل میں پکا کر کھایا جائے اس کی غذائیت ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ انڈے کی غذائیت کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پھیلانے کے لیے ہر سال 13 اکتوبر کو انڈوں کا عالمی دن بھی منایا جاتا ہے۔

خبریں