رائیونڈاجتماع میں شرکت کےلئے جانے والی بس کوتلہ گنگ کے قریب حادثہ 27 افراز جاں بحق

image

رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے جانیوالوں کی بس تلہ گنگ کے قریب پل سے نیچے گر گئی، نتیجہ میں 27 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کی طرف سے اظہارتعزیت۔

 اطلاعات کے مطابق بس کوہاٹ سے آرہی تھی کہ ڈھوک پٹھان کے مقام پر پل سے نیچے 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

 ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ 24 لاشوں اور 53 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان میں سے 41 کو تلہ گنگ ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جہاں مزید 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

خبریں