تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی لائے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا عمران خان

image

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کا کام عوام کی زندگی کو آسان کرنا ہے، اسکے لئے ہم سب سے بہتر بلدیاتی نظام لائے کیونکہ بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کمزور طبقے کی مدد کرنا حکومتی ذمہ داری ہوتی ہے، جو اپنی ذات کیلئے آتا ہے اسے کہنا پڑتا ہے مجھے کیوں نکالا۔

عمران خان نے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے (ن) لیگ کے ایم این ایز کو 94 ارب روپے دیئے، ایم این ایز کو فنڈز دینے سے کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ترقیاتی فنڈزکی وجہ سے الیکشن لڑنے کا خرچ بڑھ گیا، ملک کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، کنٹریکٹرز اور ذاتی مفادات رکھنے والے لوگ سیاست میں آگئے، کرپشن ملک کو کنگال کر چکی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا الیکشن جیت کر 4 شعبوں میں ایمرجنسی نافذ کریں گے، سب سے پہلے تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی لائیں گے کیونکہ کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، سنگاپور 50 سال پہلے ہم سے پیچھے تھا لیکن آج وہاں تعلیم پر پیسہ خرچ کیا گیا اور وہ ترقی کر گئے۔

خبریں