ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی میں مفاہمت کا امکان

image

ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا مشترکہ پریس کانفرنس کا امکان، پریس کانفرنس میں کراچی کے مسائل اور مردم شماری پر بات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس شام 6 بجےمتوقع ہے۔اہم پریس کانفرنس سے قبل فاروق ستار نے بہادر آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم رہنما اور اراکین اسمبلی شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پریس کانفرنس سے متعلق مشاورت ہوگی، قیادت اور اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس پی نے بھی اپنا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا، جس میں پریس کانفرنس اور ایم کیو ایم کے ساتھ مل بیٹھنے کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔

خبریں