25 آئی فون کا تحفہ، چینی لڑکی نے شادی کیلئے ہاں کر دی

image

 چین کے ایک نوجوان شہری چن منگ نے گرل فرینڈ لی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ نہیں مان رہی تھی۔ اس موقع پر نوجوان کے ذہن میں اپنی محبوبہ کو پرپوز کرنے کا ایک انوکھا طریقہ ذہن میں آیا۔ اس نے شادی کی خواہش کا اظہار کرنے کیلئے اپنی محبوبہ کی سالگرہ کا دن منتخب کیا اور سرپرائز پارٹی منعقد کی جس میں انہوں نے اپنے تمام دوستوں کو بھی دعوت دی۔

چن منگ نے اس سرپرائز پارٹی میں سمارٹ فون آئی فون ایکس کے 25 سیٹوں کی مدد سے ایک بڑا سا دل بنایا، اس کے ارد گرد گلاب کی پتیاں رکھیں جس کے درمیان میں ایک خوبصورت انگوٹھی موجود تھی۔ یہ دیکھ کر لی دنگ رہ گئی اور اس نے شادی کیلئے فوری طور پر ہاں کر دی۔

خبریں