بے وفا شوہر کی دوران پرواز بیوی کے ہاتھوں ٹھکائی

image

قطر سے انڈونیشیا جانے والی پرواز میں بیوی کا بے وفا شوہر سے جھگڑا ، پرواز کو چنائے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ، خاتون نے سوتے ہوئے شوہر کے فنگر پرنٹ سے موبائل ان لاک کیا تھا ۔ شوہر حضرات سوتے میں بھی خبردار رہیں ۔ 
قطر سے انڈونیشیا جانے والی پرواز کے دوران خاتون نے سوتے ہوئے شوہر کے فنگر پرنٹس سے موبائل فون کھولا اور اس کی بے وفائی کا علم ہونے پر آپے سے باہر ہوگئی ۔ 
خاتون نے عملے کی سنی نہ مسافروں کی ، شوہر سے جھگڑتی رہی ۔ صورتحال قابو سے باہر ہونے پر جہاز کو چنائے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جہاں سے اس خاندان کو واپس قطر روانہ کر دیا گیا ۔ 

خبریں