روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، دولت مشترکہ میانمار حکومت پر دباؤ ڈالے: حسینہ واجد

image

 دولت مشترکہ کی 63 ویں پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لئے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے رکن ممالک سے اراکان مسلمانوں کے مسئلے کو اہمیت دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار حکومت کے مظالم کی وجہ سے اراکان مسلمان اپنے گھر بارچھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، جس سے علاقے میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔
دوسری جانب بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے روانہ کئے گئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بنگلا دیش کے اوکٹاو قصبے پہنچ گئی۔ امدادی سامان خوردنی اشیاء کے پیکٹوں پر مشتمل ہے۔ تیکا کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اراکان صوبائی انتظامیہ کے تعاون سے خوردنی اشیاء کو مستحق پناہ گزینوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔  

خبریں