سعودی عرب میں کرپشن کیخلاف ہونیوالی تحقیقات شفاف ہیں: امریکہ

image

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدر نوؤرٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب نے امریکا کو شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے گرفتاریوں اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن درست سمت میں جا رہا ہے اور تحقیقات شفاف انداز میں ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے سعودی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ افراد نے برسوں سے سعودی عرب میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا تھا۔ 

خبریں