لاہور کے مشہور پارک کے باہر ایسا بورڈ لگا دیا گیا کہ ہر شہری غصے سے آگ بگولہ ہو گیا

image

سوشل میڈیا پر کبھی کسی خاندان کی طرف سے ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے اپنے نوکروں کو الگ بٹھانے کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی انہیں زمین پر بٹھا کر کھانا کھلانے کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ 
گاڑی میں سفر کی بات ہو تو بھی انہیں سیٹ پر بٹھانے کی بجائے ڈگی میں بٹھا دیا جاتا ہے کیونکہ وہ غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے نوکر جو ہوتے ہیں۔ اب ایک اور افسوسناک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے اور جو بھی ”انسان“ اسے دیکھتا ہے وہ غصے سے آگ بگولہ ہو جاتا ہے۔
یہ تصویر لاہور میں واقع فالکن سوسائٹی پارک کے باہر لگے ایک بورڈ کی ہے جس پر واضح طور پر درج کیا گیا ہے کہ ”یہاں نوکروں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔“

خبریں